Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]
ہر سال جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو آپ رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا جاتا ہے جس میں دور دراز سے لوگ شرکت کرتے ہیں ۔
حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ اہلِ بیتؓ کی محبت میں غرق تھے او رہر سال یکم محرم سے دس محرم تک شہدائے کربلا کا عرس منایا کرتے تھے۔ یہ سلسلہ تین سو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک جاری ہے۔ عاشورہ محرم کے دس دنوں کے اندر زائرین کی آمد ورفت جاری رہتی ہے ۔ ہزاروں آرہے ہیں توہزاروں زیارت کرکے واپس جارہے ہوتے ہیں ۔ عاشورہ کے آخری تین ایام میں تو تعداد لاکھوں سے تجاوز کرجاتی ہے۔ اس طرح آپ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پاک پر ہر سال دو بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جن میں لاکھوں لوگ حاضری دیتے اور فیض پاتے ہیں۔