تعارف

سلطان باھوؒ ویب سائٹ

 (Sultan Bahoo Website )

سلطان باھُوؒ (Sultan Bahoo) ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ یہ ویب سائٹ  حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات پر پہلی تفصیلی اور خصوصی ویب سائٹ ہے، حضرت سخی سلطان باھو (Sultan Bahoo) رحمتہ اللہ علیہ ستارھویں صدی کے فقیرِ کامل(Faqeer-e-Kamil) ہیں جنہوں نے پہلی بار قادریہ سلسلہ کی سروری قادری شاخ کے ذریعے دیدارِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضوری کی آسان ترین راہ ”فقر”(Faqr) اور اس کی تعلیمات کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔ اسی لئے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اکثر سلسلہ سروری قادری کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ سلسلہ سروری قادری اور زاہدی قادری، جو قادریہ سلسلہ کی دو شاخیں ہیں،غوث الاعظم سیّدنا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ(Shaikh  Abdul Qadir Jilani)سے ہی چلے آرہے ہیں۔

سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل اور حضرت سخی سلطان باھو (Sultan Bahoo) رحمتہ اللہ علیہ کے بعد سلسلہ سروری قادری کے ششم شیخِ کامل سلطان العاشقین (Sultan ul Ashiqeen) حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ تلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد  حضرت سخی سلطان باھُو (Sultan Bahoo)   رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو عام مسلمانوں تک پہنچانے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا اور اس مقصد کے لیے سلطان باھوؒ (Sultan Bahoo)کی حیات و تعلیمات پر 865 صفحات پر مشتمل ’’شمس الفقرا‘‘ (Shams ul Fuqara) کتاب تصنیف کی جسے بجا طور پر فقر و تصوف کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جا سکتا ہے۔
 نوجوان نسل تک اسلام کی تعلیماتِ حقیقی پہنچانے کے لیے سلطان العاشقین(Sultan ul Ashiqeen)  حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے  انٹرنیٹ کا ذریعہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور ویب سائٹ سلطان باھوؒ (Sultan Bahoo)شروع کی گئی اس ویب سائٹ کی تیاری کے لیے آپ مدظلہ الاقدس کی تصںیف مبارکہ  ’’شمس الفقرا‘‘ سے ہی مدد لی گئی۔

عطیات برائے زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ

 حضرت سخی سلطان باھوؒ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ کےلیے

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن  کی جدو جہد اور مساعی

 (Sultan Bahoo ki Talimat e Faqr key Farogh key leye Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman ki JadoJehad  )
Sultan Bahoo Sufi

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن  نے سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل  کے طور پر مسندِ تلقین و ارشاد کا آغاز اپنے مرشد کے وصال کے بعد سے فرمایا۔

اس دن سے آج  تک سلطان العاشقین(Sultan-ul-Ashiqeen) حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خزانہ فقر کے فیض کو تمام اُمت تک پہنچانے کے لیے شدید جدوجہدکی اور انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی اہمیت حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ(Sultan Bahoo) کی تعلیماتِ فقر کے فروغ کو دیا ہے کیونکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میں ہی فقر کا اصل خزانہ پنہاں ہے لہٰذا آپ مدظلہ الاقدس نے  حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی فارسی کتب کے تراجم ان کی ترتیب و تالیف اور درس و تدایس کے ذریعے انہیں طالبانِ مولیٰ تک پہنچانے کا اہتمام فرمایا ۔

تحریک دعوتِ فقر کا قیام

(Tehreek Dawat e Faqr ka Qayam  )

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو منظم انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد رکھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی ترتیب وہی ہے جو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے اصلاحی جماعت کی رکھی تھی۔

تحریک دعوتِ فقر کے تحت پاکستان میں اور پاکستان کے باہر لوگوں کو ایک منظم طریقے سے فقر کی دعوت دی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو تحریک دعوتِ فقر سے منسلک ہو کر راہِ فقر اختیار کرنے اور سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے مطابق اسمِ اللہ ذات(Ism-e-Allah  Zaat) کے ذکر و تصور کے ذریعے قرب و معرفتِ الٰہی کی منازل طے کر کے دیدارِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضوری حاصل کرنے کی عام دعوت ہے۔ سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فقر کا فیض عام کر دیا ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر و تصورِ اسمِ اللہ ذات(Ism-e-Allah  Zaat) عطا کر رہے ہیں۔تحریک دعوتِ فقر کا پیغام تمام دنیا میں پہنچانے کے لیے اردو اور انگلش زبان میں دو ویب  سائٹس  www.tehreekdawatefaqr.org اور www.tehreekdawatefaqr.com کا آغاز فرمایا ہے انگلش ویب سائٹ پر دنیا کی ہرزبان میں ترجمہ کی سہولت موجود ہے۔

خانقاہ سلسلہ سروری قادری

(Khanqah Silsila Sarwari Qadri  )

قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ترجمہ”ان گھروں میں کہ جن کو بلند کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے ذکر کیا جاتا ہے اسمِ اللہ کا۔ (یہ وہ گھر ہیں کہ اللہ والے) ان میں اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں صبح شام” (النور۔36)۔

اس آیت کریمہ میں وہ گھر جن میں صبح شام ذکرِ الٰہی(Zikr) کیا جاتا ہے، سے مراد ”خانقاہ” ہے جہاں طالبانِ مولیٰ ہر لمحہ صبح شام ذکرِ الٰہی میں مصروف رہتے ہیں اور اس ذکرِ الٰہی کے ذریعے روحانی پاکیزگی اور تعلق باللہ میں مضبوطی حاصل کرتے ہیں۔ طالبانِ مولیٰ کی روحانی پاکیزگی کے لیے خانقاہوں کا قیام تمام اولیا اللہ کی سنت رہا ہے اور اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلسلہ سروری قادری کا قیام عمل میں لائے ہیں جس کے دروازے تمام پُر خلوص طالبانِ مولیٰ کے لیے، فرقے، گروہ، ذات پات، رنگ و نسل کے فرق کے بغیر کھلے ہیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس دنیا بھر کے طالبانِ مولیٰ کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر اور تصورِ اسمِ  اللہ ذات (Ism-e-Allah  Zaat)عطا کر رہے ہیں۔خانقاہ سلسلہ سروری قادری کے تعارف کے لیے آن لائن https://www.khanqah-silsila-sarwari-qadri.com  ویب سائٹ موجود ہے۔

شعبہ دعوت وتبلیغ

(Dawat o Tableegh  )
 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو دعوت و تبلیغ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شعبہ دعوت و تبلیغ کی بنیاد رکھی ہے جس کے تحت مبلغ تیار کیے جاتے ہیں۔ مبلغ کو آپ مدظلہ الاقدس نے”داعی” کانام دیا ہے جو پاکستان بھر میں دعوت و تبلیغ کے کام میں سرگرم عمل ہیں۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز(رجسٹرڈ)

(Sultan ul Faqr Publication   )

شفاف دِل ، پاکیزہ روح اور جاذبِ نظر شخصیت کے ساتھ ساتھ آپ مدظلہ الاقدس اعلیٰ ذہن کے بھی مالک ہیں ۔ اسی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے سلطان الفقر (Sultan ul Faqr) ششم حضرت سخی سلطان  محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے آپ مد ظلہ الاقدس کے ذمہ نشرو اشاعت کی تمام ذمہ داریاں لگائی تھیں۔ حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات میں آپ مدظلہ الاقدس مکتبہ العارفین کے زیرِ اہتمام رسالہ ماہنامہ  ”مرآۃ العارفین’ انٹرنیشنل لاہور’ کی ادارت کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اس کے ذریعے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو عام کیا۔ اسی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے مرشد کے وصال کے بعد اگست 2006ء میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کی کتب کی اشاعت کے لیے سلطان الفقرپبلیکیشنزکے نام سے شعبہ نشرواشاعت قائم کیا۔یہ شعبہ دِن رات کی محنت اور لگن سے سلطان العاشقین کی زیرِ نگرانی فقر کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی کتب، جن میں دینِ حقیقی کی تعلیمات کا بیش بہا خزانہ موجود ہے کے اردو اور انگریزی میں تراجم کا اہتمام فرمایا تاکہ انہیں آسان زبان میں،تعلیمات کی اصل روح کو زندہ رکھتے ہوئے عوام الناس تک پہنچایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں آپ مدظلہ الاقدس کی سب سے گراں قدر خدمت آپ مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ لطیف ”شمس الفقرا” ہے جو سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ اس کتاب میں مختلف موضوعات مثلاً فقر، طالبِ مولیٰ، دیدارِ الٰہی، مجلس محمدی، ذکرو تصور اسمِ اللہ ذات و اسم محمد وغیرہ کے تحت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تمام دستیاب کتب میں موجود تعلیمات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ شمس الفقرا طالبِ مولیٰ کو ہزار کتب کے مطالعہ سے بے نیاز کر کے ایک ہی کتاب کے ذریعے تمام تعلیماتِ فقر تک پہنچا دیتی ہے۔ زیرِ نظر ویب سائٹ کا تمام تر مواد بھی شمس الفقرا سے اخذ کیا گیا ہے۔ سلطان العاشقین نے اپنی کتب کے ذریعے عام مسلمانوں میں عقائد کے لحاظ سے پائی جانے والی بہت سی الجھنوں اور سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں ، اور دینِ حقیقی کو اس کی اصل صورت میں امت تک پہنچانے کا مکمل اہتمام فرمایا ہے۔ اس شعبہ کے تحت بہت سی کتب شائع ہو چکی ہیں اور بہت سی زیرِ طبع ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو تمام دنیا میں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ایک  ویب سائٹ https://www.sultan-ul-faqr-publications.com کا بھی آغاز فرمایا ہے اس ویب سائٹ پر  تمام کتب آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور

(Mahnama Sultan ul Faqr Lahore  )

سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تحت اگست 2006ء سے ” ماہنامہ سلطان الفقر لاہور” آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی شائع ہو رہا ہے اور انتہائی کامیابی سے فقر کا فیض عام لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ اس رسالے کے ذریعے ہمارے تمام بزرگانِ دین خصوصاً سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اپنی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی وساطت سے تعلیماتِ غوث الاعظم رضی اللہ عنہٗ، اور تعلیماتِ سلطان باھوؒ (Sultan Bahoo)اور اقبالؒ کے کلام کی اصل روح کو جس طرح آپ مدظلہ الاقدس نے عام کیا ہے اور کوئی نہ کرسکا ۔ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کو تمام دنیا تک پہنچانے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے ایک ویب سائٹwww.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.comکا آغاز فرمایا ہے جس کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی کونہ میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا نہ صرف آن لائن مطالعہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن

(Sultan ul Faqr Digital Productions  )

آج کے جدید دور میں فقر کی تعلیمات کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے عام کرنے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی بنیاد رکھی اور عالمی طور پر فقر کی تعلیمات کو متعارف کرانے کے لیے چار ویڈیو ویب سائٹس کی بنیاد رکھیں۔

https://sultan-bahoo.tv

https://sultanulfaqr.tv

https://sultan-ul-ashiqeen.tv

https://www.sultan-ul-faqr-digital-productions.com

 ان ویب سائٹس پر حمد، نعت، قصیدہ بردہ شریف، میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم، سلطان الفقر ششم کی ویڈیو، محرم الحرام کے پروگرامز، عرس سیّدنا غوث الاعظمؓ، عرس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ(Sultan Bahoo) ، عرس سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانیؒ ، عرس سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ ، سلطان العاشقین کی ویڈیو، کلامِ باھُوؒ ، کلام پیر عبدالغفور شاہؒ ، کلام پیر بہادر علی شاہؒ ، کلام حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیزؒ ، کلامِ اقبالؒ اور کلام میاں محمد بخشؒ کی آڈیو اور ویڈیو دستیاب ہیں۔
ان مقاصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل سوشل میڈیا پر بھی بہت سے چینل شروع کیے گئے ہیں:

یوٹیوب Youtube

تحریک دعوتِ فقر۔ٹی وی
Tehreek Dawat e Faqr TV

https://www.youtube.com/user/sultanulfaqrofficial
2۔ سلطان باھو آفیشل ٹی وی
Sultan Bahoo Official TV
https://www.youtube.com/channel/UCgnjeqQRRJXUC8H_gLEZD1g
3۔ سلطان العاشقین ٹی وی.آفیشل 
Sultan ul Ashiqeen TV. Official
https://www.youtube.com/channel/UCrcYq6I4X4AObhpczWXWTYQ

ڈیلی موشن  Dailymotion

1۔تحریک دعوتِ فقر۔ٹی وی
Tehreek  Dawat  e  Faqr  TV

https://www.dailymotion.com/Sultanulfaqrofficial
2۔ سلطان باھو  ٹی وی | آفیشل ٹی وی
Sultan Bahoo TV | Official TV

https://www.dailymotion.com/sultanbahooofficialtv
3۔ سلطان العاشقین ٹی وی
Sultan ul Ashiqeen TV
https://www.dailymotion.com/sultanulashiqeenofficialtv

   فیس بک  ٹی وی چینلز (   Facebook TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی   Sultan Bahoo tv
https://www.facebook.com/SultanBahoo.tv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   Sultan -ul -Ashiqeen .tv
https://www.facebook.com/SultanulAshiqeen.tv
3. سلطان الفقر ٹی وی  Sultan-ul-Faqr.tv
https://www.facebook.com/SultanulFaqrTV

 انسٹا گرام آئی جی  ٹی وی چینلز (   Instagram IG TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی     sultanbahootv
https://www.instagram.com/sultanbahootv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   sultanulashiqeentv
https://www.instagram.com/sultanulashiqeentv
3. تحریک دعوتِ فقر ٹی وی   tehreekdawatefaqrtv
https://www.instagram.com/tehreekdawatefaqrtv

 

   ٹوئیٹر  ٹی وی چینلز (   Twitter TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی   Sultan Bahoo tv
https://twitter.com/BahooTv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   Sultan ul Ashiqeen tv
https://twitter.com/AshiqeenTv
3. تحریک دعوتِ فقر ٹی وی  Tehreek  Dawat-e-Faqr tv
https://twitter.com/FaqrTv

ٹک ٹاک ۔  TikTok   

1.سلطان العاشقین ٹی وی   sultanulashiqeentv
https://www.tiktok.com/@sultanulashiqeentv

لائکی ۔  Likee   

1.سلطان العاشقین   SultanulAshiqeen
https://likee.com/@384794811/?c=wn&b=384794811&l=en&t=0

سنیک  ویڈیو۔  Snack Video

1.سلطان العاشقین ٹی وی   sultan-ul-ashiqeentv

Sultan ul Ashiqeen Tv’s Snack Video Page

    فلکر  ( Flickr)

تحریک دعوت فقر   Tehreek Dawat e Faqr

فقر کی تعلیمات بذریعہ انٹر نیٹ

(Faqr ki Talimat Bazaria Internet)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن  نے جدید انفرمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ انٹرنیٹ پر فقر کی تعلیمات کے فروغ کے لیے تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ ملٹی میڈیا اینڈ ڈئزائن ڈویلپمنٹ قائم کیا ہے جس نے فقر کی تعلیمات کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کے لیے انگلش اور اردو میں اعلیٰ پائے کی ویب سائٹس کا آغاز فرمایا ہے۔ جن میں سلطان باھوؒ (Sultan Bahoo) اور(Sultan-ul-Arifeen)ویب سائٹس حضرت سخی سلطان باھوؒ کی کامل مکمل سوانحِ حیات اور تعلیمات موجود ہیں۔

اِن ویب سائٹس کے توسط سے فقر کی تعلیمات تمام دنیا میں پہنچ رہی ہیں ۔انگلش ویب سائٹس پر دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اِن ویب سائٹس کے ذریعہ بہت سے لوگ سلسلہ فقر میں داخل ہو چکے ہیں اور راہِ حق اختیار کر رہے ہیں۔

طریقۂ تربیت

(Tareeqa Tarbiyat)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا طریقۂ تربیت نہایت سادہ اور آسان ہے۔ مریدوں کو وردو وظائف اور چلہ کشی کی مشقت میں بالکل نہیں ڈالتے اور نہ ہی ان کا ظاہری اندازِ زندگی تبدیل کرتے ہیں بلکہ اپنی نگاہِ کامل سے ان کے باطن کا تصفیہ اور تزکیۂ نفس کرکے ان کو بارگاہِ الٰہی میں حاضری کے لائق بناتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے مطابق پہلے دن ہی تصور کے لیے اسمِ  اللہ ذات’ مشقِ مرقومِ وجودیہ اور ذکرِ اسمِ اللہ ذات سے نوازتے ہیں۔ نماز و روزہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ کلمہ و درود پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

تقریبات کا اہتمام

(Taqreebat ka Ahtmam)

مسندِ تلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد سے آپ مدظلہ الاقدس ہر سال میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تقریب ربیع الاوّل میں نہایت شاندار طریقے سے مناتے ہیں جس میں تمام ملک سے مریدین اور عقیدتمندان جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے۔

  اس کے علاوہ  یومِ عاشور کے دِن محفل ذکرِ حسینؓ ‘عرس سیدنا  غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ اور ہر سال 21 مارچ کو عظیم الشان میلادِ مصطفیٰ کا انعقاد بسلسلہ منتقلی امانتِ الٰہیہ ہوتا ہے اور جمادی الثانی کے مہینہ میں عرس سلطان باھوؒ اور عرس سلطان الفقر ششم سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوتے ہیں۔  اس کے علاوہ ہر اتوار کو شاندار محفل ہوتی ہے۔ان محافل کی ویڈیوز، ویڈیو ویب سائٹس ، سوشل میڈیا کے چینلز پر موجود ہیں۔

دعوتِ حق 

 1۔ سلسلہ سروری قادری میں بیعت کے لیے رابطہ کریں:

روحانی مرکز

 مسجد ِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور

 فون نمبر :  35436600 – 42-92+
موبائل: 4507000 – 321-92+

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے خانقاہ سلطان العاشقین میں
ملاقات کا وقت:
 
محفل نورِ مصطفیٰؐ

ہر اتوار کے دِن نمازِ ظہر سے قبل خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوتی ہے۔

 

صاحبزادہ سلطان محمد مرتضی نجیب صاحب بھی روزانہ 12تا نمازِ عصر تک خانقاہ سلطان العاشقین میں موجود ہوتے ہیں

 

انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) اور خانقاہ سلسلہ سروری قادری

 خانقاہ سلسلہ سروری قادری 4/5A  ایکسٹینشن  ایجوکیشن  ٹاؤن وحدت روڈ لاہور پوسٹل کوڈ 54790 

 فون نمبر :  35436600 – 42-92+
موبائل: 4507000 – 321-92+

 
 
 

2.بیرونِ ممالک سے آن لائن بیعت ہونے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں یا ای میل سے رابطہ کریں۔

www.tehreekdawatefaqr.org/contact-us

Email: sultanulfaqr@tehreekdawatefaqr.com

بیعت کی اہمیت کے متعلق جاننے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

www.tehreekdawatefaqr.org/bayat

www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com/important-topics-bayat